Chhipa Welfare Association®
DOWNLOAD
Chhipa Mobile App
& Easily DONATE ONLINE
Mobile App
Mobile App
From the Desk of Chhipa
News &
Updates
August 2, 2019

Tribute To Pakistan Police Force By Ramzan Chhipa | Police Martyrs Day 04-August

Tribute To Pakistan Police Force By Ramzan Chhipa | Police Martyrs Day 04-August

پولیس فورس کے تمام جاں نثاروں کو سلام
شہید وں کو،غازیوں کو،اہلکاروں کو سلام

اگست4 – 2010 کودہشت گردوں نے پشاور میں پولیس کے سینئر اعلیٰ افسر صفوت غیور کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں   پولیس افسران اور جوانوں کی شہادتوں اور اُن پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ملک وقوم کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے شہید افسران،شہید اہل کاروں اورغازیوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال 4 اگست کو قومی سطح پر شایانِ شان انداز میں یوم شہدائے پولیس منایاجاتا ہے اِس سال بھی پوری قوم پولیس فورس کے جاں نثار شہیدوں اورغازیوں کو سلام عقیدت پیش کررہی ہے
جنہوں نے ہمارے تحفظ اور بہترمستقبل کی خاطر اپنی جان قربان کردی یا زخمی ہوکر غازیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے

اگست4 -2019  کو….شہدائے پولیس ڈے کے موقع پرمیں پولیس کے تمام شہید افسران،شہید اہل کاروں اورغازیوں کواپنی اور چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوںاور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں

پولیس کے شہید جوانوں کورمضان چھیپا کا سلام !جنہوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
جان دے دی لیکن اپنے فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے اورپولیس کے اُن جاں نثارغازیوں کوبھی رمضان چھیپا کا سلام !جودہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہوئےجنہوں نے عمر بھر کی معذوری کی تکلیف گوارا کر لی لیکن
ملک و قوم کو بڑے سانحات سے بچالیا اوراُن ماؤں کوبھی سلام ….جن کے بہادر بیٹوں نے وطن عزیز کیلئے
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،زخم کھائے اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی میری دعا ہے کہ اللہ پاکستان اور پاکستان کی حفاظت کرنے والے
ہمارے محافظوں کی حفاظت فرمائے(آمین) ملک وقوم کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے والےپولیس کے تمام شہید افسران،شہید اہل کاراورغازی ہمارے ہیروز ہیں ہمیں اِن پربے پناہ فخر ہے کیونکہ حالیہ امن اِنہی کی قربانیوں کا ثمرہے
یہ صرف پولیس فورس کے نہیں پوری قوم کے ہیروز ہیں اور ہم اپنے شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے

پولیس ہماری محافظ ہےاِنہی کے دم سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں اِنہی کی بدولت قانون نافذ ہے امن و امان کے قیام کیلئے
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سماج دشمن عناصر سے مقابلے کیلئےجرائم پیشہ گروہوں اور افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے اور اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئےپولیس کی قربانیاں،کاوشیں اور خدمات قابل قدر ہیں

یوم شہدائے پولیس کے موقع پرآئیے ….ہم سب مل کر یہ عہد کرتے ہیںکہہم پولیس کے شہیدوں اورغازیوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اپنے محافظوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس کے بہادر جوان تنہا نہیں
پوری قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہے

ہمیں اِس موقع پر یہ سوچنا ہو گا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جب پولیس اور عوام یکجا ہیں

تو پھر کیوں اِن میں اتنی دوری ہے ایک پُرامن اور بہتر معاشرے کیلئے پولیس اور عوام کا ساتھ بہت ضروری ہے

کیونکہ ایک مثالی معاشرہ اُس وقت تک تشکیل نہیں پا سکتا جب تک کہپولیس اور عوام ایک پیج پر نہ ہوں یوم شہدائے پولیس اِس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پولیس ہم سے الگ نہیں ہمارے ہی گھر کا ایک فرد ہے کیونکہ اُس کے دل میں ملک و قوم کا درد ہے

میں اِس موقع پر عوام الناس سے یہ پُر زور اپیل کرتا ہوں کہ امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس کی قربانیوں کی قدر کریں پولیس کو برے القابات سے نواز نے کے بجائے تہہ دل سے اُن کی عزت کریں،اُن کا احترام کریں تاکہ وہ فرض شناسی کے ساتھ اپناکام کریں اور پولیس اہلکاروں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ عوام کے ساتھ اپناطرزِعمل بہتر بنائیں لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں ،اپنا امیج بہتر کریں تاکہ لوگوں میں پولیس کو دیکھ کر خوف اورناگواری کا نہیں بلکہ احترام،اعتماد اور تحفظ کااحساس پیدا ہواپنے عمل سے ثابت کریں کہ پولیس صحیح معنوں میں قوم کی محافظ ہے

پولیس اور عوام کاساتھ پُرامن معاشرے کی بنیاد پولیس اور عوام بہتر معاشرے کا قیام یہ ہے 4اگست کا پیغام

شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت
جاں نثارغازیوں کو خراجِ تحسین
اورفرض شناس پولیس اہلکاروں کو میرا سلام