دُکھی انسانیت کی خدمت میرا کام ہے ضرورت مندوں کی دُعائیں میرا انعام ہے۔
میں ہوں سماجی کارکن محمد رمضان چھیپا۔۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انسانیت کے ناطے، انسانوں سے، انسانوں کے لئے، میری آپ سے یہ دردمندانہ اپیل ہے کہ پورا سال ہزاروں لاوارث میتوں کے غسل، کفن اور تدفین کیلئے روڈ ایکسیڈنٹ، حادثات و سانحات اور ناگہانی آفات میں سڑکوں پر پڑے ، خون میں لت پت تڑپتے ، سسکتے زخمیوں اور ایمر جنسی مریضوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم کرنے اور بروقت اسپتال منتقل کرنے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے بڑی تعداد میں سوزوکی بولان اور ٹویوٹا ہائی ایس ایمبولینسوں کی ضرورت ہے۔ ایک مکمل سوزوکی بولان ایمبولینس کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے، اور ایک مکمل ٹویوٹا ہائی ایس کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔ آپ اپنے پیارے مرحومین کیلئے ایصال ثواب اور صدقہ جاریہ کیلئے ایمبولینس عطیہ دیں یا ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے بڑا حصہ دیں۔
چھیپا ویلفیئر سخت مہنگائی اور مشکل حالات میں روزانہ 30 ہزار مستحقین اور کم آمدنی والے افراد کو چھیپا سینٹرز پر قائم چھیپا سترخوانوں پر پوری توجہ، مکمل عزت و احترام اور باقاعدگی کے ساتھ بلا ناغہ دو وقت کھانا کھلانے کا اہتمام کرتا ہے۔ چھیپا شیلٹر ہوم میں داخل لاوراثوں، محتاجوں، بے سہارا ، یتیم اور گم شدہ بچوں کی خوراک ، دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کا انتظام کرتا ہے۔ چھیپا ویلفیئر ماہ رمضان المبارک میں مفلس و نادار ، 30 ہزار روزے داروں کیلئے سحری و افطاری کا انتظام کرتا ہے۔ صاحب استطاعت، اہل ایمان کی طرح مستحق و نادار خاندانوں کا بھی حق ہے کہ وہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے سے فیضاب ہوں اور عید الفطر کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں، ضرورت مند گھرانوں کو اِن خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے چھیپا ویلفیئر ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور عید کے پر مسرت موقع پر ضرورت مند مستحق و سفید پوش خاندانوں کو خصوصی رمضان راشن و عید پیکیج فراہم کرے گا۔
چھیپا ویلفیئر ہر ماہ ہزاروں سفید پوش اور ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کیلئے راشن فراہم کرتا ہے، اُن لاکھوں ضرورت مند انسانوں کا دُکھ بانٹیں جو مجھے اور آپ کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ چھیپا ویلفیئر کو پاکستان بھر میں پورا سال انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کے تحت جاری اپنے فلاحی کاموں کیلئے بہت بڑی تعداد میں آپ کے عطیات اور مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ مخیر حضرات اپنے زکوٰة و عطیات دِل کھول کر چھیپا ویلفیئر کو دیں۔ لاکھوں ضرورت مند آپ کی زکوٰة و عطیات کے منتظر ہیں کیونکہ آپ کی امداد و عطیات بدل سکتے ہیں ضرورت مندوں کے حالات ۔
لہٰذا اپنے عطیات چھیپا ویلفیئر کو پہنچائیں ، مستحقین کی دُعائوں سے جنت کمائیے، آئیے اپنا ہاتھ آگے بڑھائیے، میرا ہاتھ تھامئے، مخیر حضرات بھر پور امداد دیں، نیکی کے اس سفر میں چھیپا ویلفیئر کا ساتھ دیں، دِل کھول کر عطیات دیں، رمضان میں ”رمضان چھیپا“ کا ساتھ دیں۔ میرے اِس پیغام اور اپیل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے اور پھیلائیں، میری آواز کو دُنیا کے کونے کونے تک پہنچائیئے۔
چھیپا انسانیت کیلئے اُمید کی کرن۔۔۔