Chhipa Welfare Association®
DOWNLOAD
Chhipa Mobile App
& Easily DONATE ONLINE
Mobile App
Mobile App
From the Desk of Chhipa
News &
Updates
July 27, 2019

Keep Distance From Heavy Vehicles And Save Life | Muhammad Ramzan Chhipa Public Message

Keep Distance From Heavy Vehicles And Save Life | Muhammad Ramzan Chhipa Public Message

پاکستان بھر میں روزانہ بے شمار افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں اور ان حادثات میں سب سے زیادہ متاثر موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ موٹرسائیکل سوار بدقسمتی سے ہیوی وہیکلز کی زد میں آجاتے ہیں
ڈمپر ،کنٹینر،ٹرک،ٹرالر،بسیں اور واٹر ٹینکر روزانہ کئ موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیتے ہیں اور ہنستے بستے گھروں کا چراغ گُل کردیتے ہیں
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیوی وہیکلز کی زد میں آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے جاں بحق ہونے کی شرح سو فیصد ہے یعنی بچنے کا کوئی امکان ہی نہیں ہوتا


زیادہ تر موٹرسائیکل سوارہیوی وہیکلز کے پچھلے ویل کے زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں پچھلے ویل میں دو ٹائر لگے ہوتے ہیں
جن میں سے اندرونی ٹائر ایکسل سے منسلک ہوتا ہیں جسں سے ایسا خطرناک پریشراور ویکیوم پیدا ہوتا ہے جو موٹرسائیکل کو مقناطیس کی  طرح اپنی جانب کھینچ لیتا ہے اور یوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں
میں اپنے موٹرسائیکل سوار بھائیوں سے یہ التجا کرتا ہوں کہ خدارا ہیوی وہیکلز کے برابر سے گزرتے وقت خاص طور پر احتیاط کیجئے اپنا اور اپنے گھر والوں کا کچھ خیال کیجئے
ہیوی وہیکلز سے مناسب فاصلہ رکھیے زندگی کا راستہ کُھلا رکھیے لوگوں کی آگاہی کے لیے اس ویڈیو پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے