Chhipa Welfare Association®
DOWNLOAD
Chhipa Mobile App
& Easily DONATE ONLINE
Mobile App
Mobile App
From the Desk of Chhipa
News &
Updates
July 19, 2019

Collective Qurbani-2019 | Muhammad Ramzan Chhipa | Eid ul Azha

Collective Qurbani-2019 | Muhammad Ramzan Chhipa | Eid ul Azha

عیدالاضحیٰ اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے عیدالاضحیٰ امت کے لیئے قربانی و ایثار کا پیغام ہے قربانی ایک اہم مذہبی فریضہ ہے اور اجتماعی قربانی بھی اسی کا ایک خوبصورت طریقہ ہے

ضرورتمند،مستحق اور سفید پوش خاندانوں کو عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیئے چھیپا ویلفیئر ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام کرتا ہے

تاکہ سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم خاندانوں میں مکمل تعظیم و تکریم کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائےاور اُنھیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے 

چھیپا ویلفیئر ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہا ہے جس کے لیئے بُکنگ کا سلسلہ الحمداللہ شروع ہوچکا ہے

For Booking Click Link: https://bit.ly/2JQWd5a
اجتماعی قربانی میں میرا کردار امین کا ہے ۔ جانوروں کی خریداری ،ان کی دیکھ بھال ، ان کے ذبیع اور گوشت کی تقسیم تک تمام امور میری نگرانی اور سرپرستی میں انجام پاتے ہیں اور چھیپا کے رضاکار دور دراز پسماندہ بستیوں ،کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوں میں چھیپا کی ایمبولینسوں اور چھیپا دسترخوان کی کارگو گاڑیوں کے ذریعے مستحق و ضرورتمند خاندانوں تک پہنچاتے ہیں

چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے افراد عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک رسید دکھا کر 4 کلو گوشت چھیپا ہیڈ آفس سے لیجا سکتے ہیں
جبکہ مستحق افراد بھی چھیپا ہیڈ آفس اور شہر بھر میں قائم چھیپا سینٹر سے گوشت لے جا سکتے ہیں
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ بڑی تعداد میں چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لیجئے کیونکہ سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم خاندان قربانی کے گوشت کے منتظر ہیں
چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لیں دین کیلئےتکریم کے ساتھ گوشت کی تقسیم غربا و مساکین کیلئے
اپنے رمضان چھیپا کا ساتھ دیں مستحقین کے لیئے‬