Chhipa Welfare Association®
DOWNLOAD
Chhipa Mobile App
& Easily DONATE ONLINE
Mobile App
Mobile App
From the Desk of Chhipa
News &
Updates
July 9, 2019

Awareness About Traffic Rules | Public Service Message | Muhammad Ramzan Chhipa

Awareness About Traffic Rules | Public Service Message | Muhammad Ramzan Chhipa

تمام محبِ وطن پاکستانی عوام کو سماجی کارکن محمد رمضان چھیپا کا سلام

ٹریفک قوانین کی آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے حوالے سے آج میں دینا چاہتا ہو ں آپ کو نہایت اہم پیغام ٹریفک قوانین کا احترام معزز قوموں کی پہچان ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی وقت کا ضیاع اور انسانی جان کا نقصان ہے۔

ٹریفک سگنل کی پاسداری ہر فرد کی ذمہ داری ہے آبادی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا سیلاب نظر آتا ہے ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کی جلدبازی اور عجلت بنتی ہے حادثات کا سبب اور ٹریفک جام کی اذیت الگ ٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس جاتی ہے حتٰی کہ ایمبولینس کو بھی گزرنے کا راستہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ٹریفک جام کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جو پریشانی کا با عث بنتا ہے حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی ہے چوراہوں اوردیگر مقامات پر آپ کی سہولت کے لیے ٹریفک سگنلز نصب کئے گئے ہیں

جو شخص سرخ بتی موجودگی میں گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے دراصل وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی داو پر لگاتا ہے حادثات اور ٹریفک جام کی اذیت سے بچنے کےلے ٹریفک سگنل کی پابندی کریں

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں سگنل پر سرخ بتی کی موجودگی میں گاڑی لازمی روکیں اور ہمیشہ صبر سے کام لیں گاڑی اگے بڑھانے کے لیے بتی سبز ہونے کا انتظار کریں

سگنل پر تھوڑا سا انتظار بڑھائے آپ کی زندگی کا اعتبار
ٹریفک سگنل کا احترام کیجئے اور میرے اس پیغام کو عام کیجئے