Chhipa Welfare Association®
DOWNLOAD
Chhipa Mobile App
& Easily DONATE ONLINE
Mobile App
Mobile App
From the Desk of Chhipa
News &
Updates
July 27, 2019

Avoid Over Speeding | Follow Traffic Rules | Muhammad Ramzan Chhipa Appeal

Avoid Over Speeding | Follow Traffic Rules | Muhammad Ramzan Chhipa Appeal

تمام اہلِ وطن کو میرا سلام انسانی جان کا تحفظ ہے سب سے اہم کام
اس حوالے سے دینا چاہتا ہوں آج آپکو انتہائی اہم پیغام
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد خوفناک حادثات کا نشانہ بنتے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ زخمی اور معذور ہونے والوں کی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے

ٹریفک حادثات کے پیچھے عموماً انسانی غلطی کارفرما ہوتی ہے جس پر تھوڑی سی احتیاط سے قابو پایا جاسکتا ہے
تحقیق اور اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ تیزرفتاری کے ساتھ اندھا دُھند گاڑی چلانا ہے تیزرفتار ڈرائیونگ کے باعث گاڑی پر کنٹرول قائم رکھنا ممکن نہیں رہتا جو حادثات کا سبب بنتا ہے
تیزرفتاری صرف ڈرایئور ہی نہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی زندگی سے محروم کردیتی ہے یا پھر عمر بھر کے لیے معذور کردیتی ہے میری آپ سے یہ عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنا اور اپنے سے جڑے افراد کا خیال کیجیے بلخصوص رات کے اوقات میں گاڑی چلاتے وقت بہت زیادہ احتیاط کیجیے کیوں کہ رات میں ڈرائیونگ کے دوران زیادہ دور تک دکھائی نہیں دیتا جو حادثات کا سبب بن سکتا ہے رات کے اوقات میں گاڑی کی رفتار بہت کم رکھے
یاد رکھیں ایک قیمتی جان کا نقصان پورے خاندان کا نقصان ہے
لہذا تیزرفتاری سے اجتناب کیجیے
ٹریفک قوانین کا مکمل احترام کیجیے
آہستہ رفتار زندگی پائیدار انسانی جان کے تحفظ کے لیے آگے آئیے میرا یہ پیغام دنیا بھر میں پھیلائیے